کستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ انقرہ پہنچنے پر پاکستانی وفد کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا، جو دونوں ممالک کے گہرے روابط کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے اس تزویراتی دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزیر دفاع یشار گولر اور ترک عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کو ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کی دفاعی خدمات کے اعتراف میں انہیں "ترک آرمڈ فورسز ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل” سے بھی نوازا گیا۔
