کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں دن دہاڑے موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات، دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں دن دہاڑے موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی۔ متاثرہ تاجر کے مطابق ڈاکو تقریباً ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز لے گئے، جبکہ مقدمے کے متن کے مطابق چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں، جن میں ملزمان اسکول بیگ میں موبائل فون بھر کر فرار ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
