کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمت پر فروخت نہ کرنےو الوں کے خلاف کریک ڈاون۔گراں فروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پربارہ لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
انتظامیہ کی رپورٹ کےمطابق شہر کے ساتوں اضلاع میں چھ سو تہتر فلور ملز، آٹا چکیوں، ہول سیلرز اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ آٹے کی سرکاری قیمتوں اور متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی کے ایک سو تینتالیس کیس رپورٹ ہوئے۔ شہر میں ایک سو چوالیس فلور ملز، آٹا چکیوں اور دکانداروں کو تنبیہی نوٹس جاری اور سنگین خلاف ورزیوں پر آٹے کے دو کاروباری مراکز سیل کردیے گئے۔ سب سے زیادہ ضلع کورنگی میں دوسو دو مقامات کا معائنہ کیاگیا۔ ستائیس خلاف ورزیوں پر تین لاکھ چونسٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد اور ایک مرکز سیل کیا گیا۔ شہر میں آٹے کے تین سو بائیس کاروباری مراکز کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ ستاون مقامات پر شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کیا گیا۔
