نومبر 9, 2024


کراچی شہر کی تیز دوڑتی زندگی میں چند لمحے کو سکون اور پرفضا ماحول میسر آ جائے،، یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

شہر کے ہرہجوم تجارتی علاقہ میں ڈینسو ہال راہ گزر ایسا ہی ایک گوشہ ہے ۔ شور سے پاک کاربن فری سڑک کی سیر کروارہے ہیں


ایم اے جناح روڈ پر تیزی سے دوڑتے قدم ایک گلی کے پاس آکر اچانک تھم جاتے ہیں۔


شہری سکون کا سانس لینے چند لمحوں کو یہاں ٹھہرتے ہیں اور یہیں کے ہو کر رہ جاتے ہیں


یہ مقام ڈینسو ہال راہ گزر کہلاتا ہے۔ جسے دو سال قبل پاکستان ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے یکسر تبدیل کردیا تھا۔
یہاں موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند ہے۔

شہری پیدل سفر کرتے ہیں۔ ہریالی ہے اور سورج کی روشنی براہ راست زمین پر نہیں پڑتی۔


یہاں بنی میڈیسن مارکیٹ میں آنے والے لوگ ہوں یا اس اس راہ گزر پر بنی دکانوں کے خریدار۔ یہاں لگی بانس سے بنی بینچز پر پرسکون لمحات گزار پاتے ہیں۔

میریٹ روڈ پر قائم اس راہ گزر کے دائیں اور بائیں جانب انگریز دور کی قدیم عمارتیں اس کا حسن بڑھاتی ہیں اور اسے دوسری گلیوں سے منفرد بنارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے