
بریانی ویسے تو کراچی والوں کا مرغوب ترین پکوان ہے مگر ایک بریانی ایسی بھی ہے جسے کھانے کے لئے کراچی والوں کو ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
محض جمعے کے روز ملنے والی بریانی کو شہری جمعہ بریانی کے نام سے ہی جانتے ہیں۔ منفرد بات یہ بھی ہے کہ بریانی کو پلیٹ کے بجائے تھال میں پیش کیا جاتا ہے۔
کراچی میں جمعے کے روز دوپہر میں بریانی کھانے کی روایت کچھ عرصہ سے زور پکڑتی جارہی ہے۔ اور اس روایت کی اک جھلک صدر بمبینو سینما کےباہرخوب نظر آتی ہے۔
اچھے ذائقے کی جستجو بیف بریانی کے دلدادہ افراد کو ہر جمعے صدرموبائل مارکیٹ سے متصل اس سڑک پر کھینچ لاتی ہے ۔
ہفتے میں ایک ہی دن محض جمعے کو فروخت ہونے والی اس بریانی کا نام بھی جمعہ بریانی پڑ چکا ہے۔۔۔مقبولیت کے چرچے اتنے ہیں کہ کراچی ہی نہیں دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے بھی اسے کھانے صدر ضرور آتے ہیں۔
لاہور اور ٹنڈو محمد خان سے آئے شہری کہتے ہیں کہ
صرف جمعے والے دن بریانی لگتی ہےوہ ہی کھانےکےلیےآئےتھے۔۔۔
میراپہلی بارہےجمعہ بریانی کا ،ہم بہت دورسےآئےہیں ،ایسی بریانی میں نے آج تک نہیں کھائی۔۔۔
پہلےبھی ہم ایک بارآئےتھےیہ جمعہ بریانی کھائی تھی،توآج بھی ہم یہ جمعہ بریانی کھانےکےلیےآئےہیں۔۔۔
دوستوں سے سناکہ بہت زبردست بریانی ہے، بہت زبردست وہاں پرجائیں تھال بریانی کھائیں زبردست ہےدوست کھاکرگئےہونگے کوئی پھرہم اسپیشل ٹنڈومحمدخان سے آئےہیں ۔
جمعہ بریانی کا صرف نام ہی نہیں اسے کھلائے جانے کا انداز بھی ذرا مختلف ہے، گرماگرم مصالحے داربریانی پر ہاتھ صاف کرنا ہو تو پہلے ٹوکن حاصل کرنے اور پھر قطار میں لگ کر باری کا انتظار کرنے کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے
پھر بائیک ہویا سواری، فٹ پاتھ ہو یا دری ،جسے جہاں جگہ ملے وہی بیٹھ کر بریانی سے دو دو ہاتھ کرتا ہے۔
۔

جمعہ بریانی فروخت کرنے والےاویس موسانی کہتے ہیں آٹھ برس قبل یہ سلسلہ ایک دیگ سے شروع کیا تھا ،بتاتے ہیں کہ جمعہ بریانی کی تیاری کا آغاز صبح 4بجے سے ہوجاتا ہے، گوشت مصالحوں اور چاول کا ملاپ تجربہ کار ہاتھوں میں آکر لذیذ بریانی کی شکل اختیارکرتا ہے۔۔
اویس موسانی، مالک جمعہ بریانی کہتے ہیں کہ چاربجےکام شروع ہوا ،گوشت پکامصالحےتیارہوئے۔۔
چاربجےشروع ہوتاہےتو تقریباگیارہ ساڑھےگیارہ بجےبریانی لگتی

ہےپہلی پھرگرماگرم بن کررہی ہوتی ہیں دیگیں اورجارہی ہوتی ہیں،ایک چیزخاص ہے ، اگرروزبیچوں گا تو وہ عام ہوجائےگی

۔۔۔ہم جمعے والے دن اتنامال بیچ لیتےہیں کہ لوگ پورے ہفتے میں
نہیں بیچتے۔۔

جمعے کے روز صدر کی اس سڑک پربریانی کھانے کے شوقین افراد کی آمد دیکھتے ہوئے اب دیگر بریانی فروشوں نے بھی یہاں کا رخ کرلیا ہے

البتہ بڑھتی مہنگائی جمعہ بریانی کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اور سنگل تھال کی قیمت ڈیڑھ سو روپے سے بڑھ کر تین سو روپے اور ڈبل تھال کی قیمت تین سو روپے سے بڑھ کر پانچ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔۔