
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ سے ملاقات کی ۔۔۔ چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی سمیت ہوائی فائرنگ کی روک تھام اورامن وامان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔۔۔
کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیر داخلہ نےآئی جی سندھ سے ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔۔۔وزیرداخلہ نےآئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلیے سختی سے عمل درآمد کرائیں۔۔۔اس سلسلےمیں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔۔ملاقات میں چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی پربھی بات چیت ہوئی ۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ نےسی پی او میں قائم سیف سٹی مانیٹرنگ روم کابھی دورہ کیا ۔۔۔ڈی جی سیف سٹی نے مانیٹرنگ اقدامات اور دیگر ضروری امور پر بریفنگ دی۔۔۔وزیرداخلہ کوبتایاگیا کہ شہر کی مختلف بارہ سائٹس پر ساٹھ کیمرے فعال ہیں ۔۔۔جن میں اے این پی آر اور چہرہ شناس کیمرے بھی شامل ہیں۔۔۔حکام نےسیف سٹی پروجیکٹ سسٹم کے اے وی ایل سی اور سی پی ایل سی سے منسلک ہونےسےمتعلق بھی آگاہی دی ۔۔۔ آئی جی سندھ کاکہناتھاکہ یہ پروجیکٹ حال ہی میں لانچ ہوا ہے جلد اسکا ریسپانس بھی دیکھنے کو ملےگا۔۔۔وزیرداخلہ نےکہاکہ جرائم سمیت چوری و چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق مجھے ریسپانس چاہیئے۔۔۔انہوں نےکہاکہ میں بذات خود بھی جرائم کے خلاف ریسپانس کا مشاہدہ کرونگا۔۔۔