وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی لیاری میں ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں وی آئی پی رومز یونٹ اور او پی ڈی وارڈ کا افتتاح کردیا۔وزیرصحت نے کہا اس مرکز میں مرد اور بچوں سمیت خواتین کا بھی علاج ہوسکےگا۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی لیاری میں منشیات کےعادی افراد کی بحالی کے مرکز کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا تھا منشیات کی لت ملک بھر میں پھیل رہی ہے۔ ان بحالی مراکز میں اخلاقیات اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے تاکہ علاج کے بعد وہ خودمختار بن سکیں۔
عذرا ا فضل پیچوہو،وزیرصحت سندھ ۔۔۔ ایسے لوگ جو ڈرگ یوز کرتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں نشہ آور چیزیں انہیں چھوڑ نہیں سکتے یہ ضروری ہے کیونکہ انہیں ہم معاشرے میں واپس لے آئے ہیں اور معاشرہ جو ہے ان کا خیال رکھے اور ان کو دوبارہ بہتر اور کارآمد انسان بنانے کی کوشش کی جائے تو یہ نہایت ہی ضروری ہے۔۔
ادویات کی کمی کے سوال پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا سینٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی کو دو سال کے ٹینڈلز دیئے ہوئے ہیں۔سب اسپتالوں میں ادویات کی کمی کی بات ٹھیک نہیں۔
عذرا فضل پیچوہو،وزیر صحت سندھ۔۔۔ادویات کی قلت ہم نے سینٹرل پ پرکیورمنٹ کمیٹی کے ذریعے جو لیے تھے وہ دو سال کی جو ہے وہ اس کی ٹینڈرنگ ہوئی ہے اور اسی ریٹ پہ جو ہے وہ لی جائیں گی اور ادوایات کی قلت نہیں ہونی چاہیے لوکل پرچیز کے لیے بھی پیسے دیے ہوئے ہیں ایم ایس کو انہیں اپنی پرچیز کرنی چاہیے جنرلی آپ کا کہنا صحیح نہیں ہوگا اگر آپ نشاندہی کریں کسی اسپتال میں یہ پرابلم ہے تو میں ان ایم ایس سی سے بات کر کے ان کو جو ہے اس کی نشاندہی کرونگی۔
ڈاکٹر عذرا ا فضل پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں چکن گونیا اور وبائی بخارکی روک تھام کے لیے جراثیم کش اسپرے کے لیئے بلدیاتی اداروں سے بات کی ہے،لیکن باہر یہ اسپرے صرف آدھے گھنٹے تک موثر رہتا ہے۔ شہری گھروں کے اندر جراثیم کش اسپرے کروائیں۔