پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر کا کہنا ہے ارجنٹائن کے سرمایہ کار اسٹاک ایکسچنج کمپنیوں اور گوداموں کے قیام میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کرنے پر بھی اتفاق۔ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس (Sebastian Sayus) نے ملاقات کی۔وزیراعلی سندھ نے کہا سندھ میں شعبہ زراعت میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور براہ راست سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی منافع بخش ہے۔ نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کےلئے عالمی بینک سے پانچ کروڈ ڈالر کا انتظام کیا ہے۔نجی سرمایہ کار آجائیں،، تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔روڈ سیکٹر کی بات کی جائے تو،، حیدرآباد تا سکھر تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتے ہیں۔
ارجنٹائن کے سفیر کا کہنا تھا ارجنٹائن کے سرمایہ کار اسٹاک ایکسچنج کمپنیوں اور گوداموں کے قیام میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سرمایہ کاری ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آپباشی کو ارجنٹائن کے سفیر کے ساتھ رابطہ کی ہدایت کی ۔اجلاس میں طے پایا جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ میں آ کر متعلقہ محکموں سےملیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔