نومبر 22, 2024


سونے کے ریکارڈ پر ریکارڈ۔ فی تولہ نئی تاریخی بلندی دو لاکھ، بیاسی ہزار، تین سو روپے پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں آٹھ سو سات پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر آٹھ پیسے مہنگا ہوگیا۔

سونے کی اونچی اڑان برقرار ہے۔ فی تولہ سونا پانچ سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، بیاسی ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چارسو انتیس روپے بڑھ کر دو لاکھ، بیالیس ہزار، ستائیس روپے ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں آٹھ سو سات پوائنٹس اضافے سے انڈیکس میں چھیاسی ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ ہینڈریڈ انڈیکس چھیاسی ہزار، ستاون پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر آٹھ پیسے اضافے سے دوسو ستتر روپے، انہتر پیسے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے