نومبر 21, 2024


سندھ میں چھوٹے صنعت کاروں کی مصنوعات کی سرکاری سطح پر پذیرائی کےلئے ای کامرس ویب سائٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ ویب سائٹ پر ہینڈی کرافٹ سمیت دوسو باسٹھ مصنوعات موجود ہیں۔
سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن نے چھوٹے صنعتکاروں کی مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کےلئے ای کامرس ویب سائٹ متعارف کروادی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں نئے انڈسٹریل زون بنائے جارہے ہیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو، وزیرصنعت سندھ (نئے انڈسٹریل زومز بھی ا رہے ہیں ہم جس طرح اپ نے کہا کہ کراچی میں بالکل توجہ نہیں دی جا رہی یہ بات غلط ہے 2000 ایکڑ پہ نیا انڈسٹریل زون میں ہر روڈ پہ ا رہا ہے اور اس کے ساتھ اپ کو پتہ ہے کہ سندھ گورنمنٹ نے جو اسٹیل مل کی زمین تھی وہ فیڈرل گورنمنٹ سے وہ دیکھ کے اور وہاں پہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور چائنیز یونیورسٹرز کے لیے دی ایچ اے والوں کی طرف سے بھی ایک انڈسٹریل زون آ رہا ہے ملیر میں تو میرے خیال میں تین چار سال میں اپ دیکھیں گے کہ انفراسٹرکچر پہ بھی جو توجہ دے رہے ہیں اور اپ دیکھیں گے فرق محسوس کریں گے)

ڈائریکٹر آئی ٹی نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کی ویب سائٹ پر ابتدائی طور پر 262 پروڈکس پیش کی گئی ہیں۔ اگلے ماہ تک سائٹ پر ایک ہزار مصنوعات پیش کی جائیں گی ۔

سلمان خالد، ڈائریکٹر آئی ٹی اسمال انڈسٹریز (فرسٹ ای کامرس ویب سائٹ ہم نے ابھی لانچ کی ہے جس کا مین پرپس جو ہے ہمارے جو سن کے ارٹیزنز ہیں ہم اس کو پروموٹ کرنے ہیں ان کو وہ پلیٹ فارم پرووائڈ کرنا ہے تاکہ وہ گلوبلی بھی اپنے چیزوں کو سیل کر سکیں اور ایک اچھی لائف سٹائل سے وہ ا سکیں اوپر ہماری اس کے اندر ابھی ہم نے 20062 کر دیا ہے اور ہمارا نیکسٹ ون تک ہمارا جو ٹارگٹ ہے وہ1000 پروڈکٹس کا ہے جو کہ ہم اس کے اندر لائیو شو کیسنگ کر دیں گے

صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ آج کل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا دور ہے۔ انڈسٹری لگے گی ،،تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے