ہر گزرتےمہینے اور سال ملک پر قرض کا بوجھ بڑھنے لگا۔ ہر پاکستانی تین لاکھ روپے کا مقروض۔ ملک پر مجموعی قرضہ ستر ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست دوہزار چوبیس تک پاکستان پر مجموعی قرض کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔ایک ماہ میں حکومت نے سات سو انتالیس ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرض لیا۔ ملکی مجموعی قرض ستر ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا،، جو ملکی جی ڈی پی کے سڑسٹھ فیصد کے برابر ہے۔جولائی دوہزار چوبیس میں پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم انہتر لاکھ، چھ سو ارب روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی مجموعی قرض میں ماہانہ بنیاد پر ایک اعشاریہ ایک فیصد اور سالانہ بنیاد پر دس اضافہ ہورہا ہے۔ ہر شہری پر قرض کا بوجھ تین لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ملکی جی ڈی پی بڑھنے سے جی ڈی پی کے تناسب سے قرض میں کمی آئی ہے۔