جون 21, 2025


پیپلز پارٹی کے تحت یوم یکجہتی فلسطین کے حوالےسے کراچی میں کلفٹن تین تلوار پر مظاہرہ کیا گیا۔

کلفٹن تین تلوار پر ہونے والے مظاہرین میں شریک افراد نے فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔ شرکا نے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا ایک سال ہوگیا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتالیس ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے لیکن مسلمان ممالک خاموش ہیں۔مسلم دنیا متحد ہوکر اپنا ردعمل دے۔جب تک بھرپور اور اجتماعیردعمل نہیں دیاجائے گا ،،تب تک فلسطین میں یہ مظالم ہوتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا یوم یکجہتی منانے کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کو پتہ لگے کے پاکستانی ان کے ساتھ ہیں ۔جب تک بڑا اور اجتماعی فیصلہ نہیں ہوگا تب تک اسرائیل نہیں رکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے