نومبر 5, 2024


کراچی میں منوڑا کے نزدیک سمندر میں ڈوبنے والے لڑکے کا تین روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا ۔

ترجمان ایدھی کے مطابق تین روز سے ایدھی بحری خدمات کی ٹیمیں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ہفتے کی شام پکنک کےلئے فیملی کے ہمراہ آنے والا نوجوان مصطفیٰ آفتاب سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ڈوبنے والے تین سگے بھائی بہنوں کی لاشیں اسی روز سمندر سے نکال لی گئی تھیں ۔ پانچ اکتوبر کو ایک ہی خاندان کے چار افراد ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے