کراچی میں اب تک چکن گونیا کے ڈیڑھ سو کیس سامنے آئے۔رواں ماہ ڈینگی کے انتالیس کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار، چھ سو اکتالیس جبکہ کراچی میں ایک ہزار، چار سو بائیس کیس سامنے آئے۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا۔ جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے دو لاکھ، بارہ ہزار، آٹھ سو سات کسی رپورٹ ہوئے۔