پاکستانی معیشت کی بہتری کےحوالےسےآئی بی اےکراچی نےمالی سال دوہزارچوبیس پچیس کیلئےمعاشی استحکام سروے رپورٹ جاری کردی۔۔۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوسالوں میں ملک کومعاشی چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا جسکےلیےریفارمزکی ضرورت ہے۔۔۔
مالیاتی سال میں بہتری کےلئےکیےجانیوالےفیصلوں اورانکےامکانات سےمتعلق اکنامک سروے رپورٹ کا اجراء کیا گیا۔۔۔اسکول آف اکنامک سوشل سائنسز کےایڈیٹرہیمن داس اورسینٹرآف بزنس اکانومی ریسرچ لبنی ناز نےمشترکہ سروے رپورٹ کوآٹھ علیحدہ حصوں میں تقسیم کیاہےجس میں موجودہ مالیاتی سال کےچیلنجز، درآمدات کی روک تھام اورماضی میں اس کےاثرات،یوتھ اور انکےروزگارکےمواقعوں سمیت اسکل ڈیولپمنٹ کےشعبہ جات ، سمندری آلودگی،جمہوریت اورانتخابات شامل ہیں۔۔۔سروے رپورٹ کےاجراء کےموقع پر ایگزیکٹیوڈائریکٹرآئی بی اےاکبرزیدی نےحکومتوں کی منتقلی،سیاسی عدم استحکام اورانکےمعیشت پراثرات کا حوالہ دیتےہوئےکہا ہےکہ گزشتہ دوسالوں میں ملک کومعاشی چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا جسکےلیےریفارمزکی ضرورت ہے انہوں نےکہاکہ ایکسچینج ریٹ کامارکیٹ ویلیوکےاعتبار سےتعین،شرح سود میں کمی،جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں بہتری جیسےفیصلےکرنا ہونگے۔۔۔ایڈیٹرہیمن داس اورلبنی ناز کا کہنا تھا کہ ملکی مجموعی آبادی میں نوجوانوں کا کردارملکی جغرافیائی صورتحال، مہنگائی غربت ،بڑھتی بےروزگاری سمیت دیگرچیلنجزسےنمٹنےکیلئےلانگ ٹرم پالیسی کا اجراء کرنا ہوگا۔۔۔رپورٹ میں ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ ٹیکسززکےذریعے ٹیکس کلکشن،این ایف سی ایوارڈ کےبعد صوبوں کےسالانہ بنیادوں پربڑھتے اخراجات کوملکی خزانےپربوجھ سمیت اسےکم کرنےپرزوردیا گیا ۔۔۔مقررین نے مستقبل میں کیےجانیوالےفیصلوں پرغور کرنےکا مشورہ دینےکےساتھ چارٹ کی مدد سےفوڈ انفلیشن میں کمی اورایکسٹرنل سیکٹرگروتھ اوربیرونی سرمایہ کاری کرنےکےحوالےسےآگاہی دی گئی ۔لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سمیت ایس ایم ایز کیلئےمربوط اوربہترفیصلےکرنےپرزوردیا گیا ہے۔۔۔