نومبر 22, 2024


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات سال 2024 کے نتائج جاری کردیے ۔ جاری نتائج کے مطابق 27 سال بعد امتحانات میں پہلی پوزیشن سرکاری اسکول نے حاصل کی ہے۔ کامیابی کا تناسب 81.24 فیصد رہا۔


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری نتائج کے مطابق دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد کے طالب علم حافظ عبدالرافع طارق نے 1040 مارکس لے کر 94.55 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ دوسری اور تیسری پوزیشنز نجی اسکولوں کی طالبات نے حاصل کیں ۔

میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں کل 1 لاکھ 63 ہزار12امیدواروں نے رجسٹرڈکرایا ۔ 933 امیدوار غیر حاضر رہے اور1لاکھ 62 ہزار 26 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 1 لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 81.24 فیصد رہا۔


جاری کردہ نتائج کے مطابق کل 23 ہزار 943 امیدوار اے ون گریڈ سے کامیاب ہوئے،45 ہزار 357 امیدوار اے گریڈ ، اور 37 ہزار 595 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ 20 ہزار 837 امیدوار سی گریڈ اور 4 ہزار 31 امیدوار ڈی گریڈ جبکہ 25 امیدوار ای گریڈ سے کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے