
ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج۔ درخواست گزاروں نے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے بائیس ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا داخلہ ٹیسٹ ہوا تھا۔ٹیسٹ سے قبل ہی پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوچکا تھا۔دو سو سوالات میں سے ایک سو ساٹھ سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر موجود تھے ۔ متعدد طلبہ نے دوسو میں سے دوسو نمبر حاصل کیے ہیں ۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے ۔ درخواست میں سندھ حکومت ، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی ،پی ایم ڈی سی اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔