نومبر 5, 2024


پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ خدشہ ہے یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے شراب اور منشیات کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گودار موسی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران چارسو سے زائد مختلف نوعیت کے پستول اور بڑی مقدار میں خالی میگزین برآمد ہوئے۔ خدشہ ہے یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔کوسٹ گارڈز نے گڈانی سے شراب کی ساڑھے نو سو بوتلیں اور بائیس سو سے زائد بیئر کے کین برآمد کئے۔گوادر سے تین سو بتیس گرام چرس جبکہ وندر اور اوتھل سے مشتبہ گھر اور جھاڑیوں میں چھپائی گئی چوالیس کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔پکڑی گئی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت چھ کروڑ روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے