جون 21, 2025


کراچی ائرپورٹ پر عمرہ کی آڑ میں گدا گری کے لئے سعودی عرب جانے والے پانچ مسافر گرفتار۔ جعلی دستاویز پر آذربائیجان جانے والے تین مسافروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر چار خواتین سمیت پانچ مسافروں کو امیگریشن کلیریئنس کے دوران مشکوک پایا ۔ ملزمان عمرہ کی آڑ میں گدا گری کرنے سعودی عرب جارہے ہیں۔ ملزمان ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے اور سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایک دوسری کارروائی میں امیگریشن حکام نے اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا نے والے تین مسافروں کو روکا۔ امیگریشن کلیرئنس کے دوران مسافروں کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ ایک مسافر کے موبائل فون سے جرمنی کا جعلی ویزا برآمد ہوا۔ ملزمان نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ سے دستاویز بنوائیں۔ملزمان کو آذربائیجان پہنچنے پر جرمنی کے ویزے ملنے تھے ۔ ان میں ایک ملزم پشاور پولیس کا ملازم ہے۔ تینوں کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے