کراچی میں فراہمی آ ب کے،، کے فور،، منصوبے کے پائپ مبینہ طور پر چوری کرنے والے پندرہ ملزموں کو اسٹیل ٹاون سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزموں سے ہیوی مشینری، آٹھ گیس کٹر،لوہے کی چادریں برآمد ۔ملزم زیر زمین پانی کی پائپ لائن کوہیوی مشینری سے نکال کر کاٹ رہے تھے۔ ملزموں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ملزموں نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ہمیں شیرشاہ سے ایک شخص یہاں لایا تھا۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ پائپ لائن کس کی ملکیت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔