نومبر 9, 2024


میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے امریکہ کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کی ملاقات کی اور انھیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی سے آگاہ کیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قونصل جنرل سے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو میئر کراچی نے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ امریکہ کے دو شہروں کراچی کے ساتھ سسٹر سٹی کا درجہ حاصل ہے ، کراچی کے ترجیحی مسائل میں پانی، سیوریج، سینیٹیشن، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر شامل ہے ۔۔ کراچی کو سیاسی اور انتظامی چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔۔ کراچی میں پانی کی لائنوں کا 50 سالہ پرانا سسٹم ہے اور شہر کو یومیہ 550 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مستحکم ادارہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں سندھ حکومت سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبوں میں حکومت مدد کر رہی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 80 سے 90 فیصد بجٹ تنخواہوں اور الاؤنسز پر خرچ ہوجاتا ہے عوام کی جانب سے میونسپل ٹیکس کی ادائیگی سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں مدد ملی ہے ، کراچی کے لئے مزید پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے حب کینال پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، کراچی میں پانی کی ڈی سیلٹنگ شروع کی گئی ہے جس سے انڈسٹریز کی پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی ، کراچی کا ماسٹر پلان نہیں ہے اور آبادی کا بے انتہا دباؤ ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی معیشت کی بہتری چاہتی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اور لبرل سوچ کی حامل ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی سٹہ کونسل میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے یوایس قونصلیٹ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رہے گا ۔۔ میئر کراچی نے امریکی قونصل جنرل کو سٹی کونسل کے 365 ارکان میں پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل ہے، پہلی مرتبہ سٹی کونسل میں خواجہ سراؤں کو نمائندگی دی گئی ہے ،۔ امریکہ کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میری پہلی تعیناتی ہوئی ہے اور کراچی آکر اچھا لگا پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں بہت سے شعبوں میں امریکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے