نومبر 22, 2024


سندھ کابینہ نےصوبے میں آئی ٹی کمپنی کے قیام اور کیڈٹ کالج ککڑ دادو،،، پاکستان نیوی کو دینےسمیت کارونجھر کے پہاڑی سلسلے کو محفوظ ورثہ قراردینے کی منظوری دے دی۔۔۔۔ منشیات بنانے، فصلوں کی کاشت اوررکھنے پر ایک سے چودہ سال تک قید کی منظوری بھی دی گئی۔صوبےمیں بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی۔۔۔سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹریپنشن اسکیم دوہزارچوبیس کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی گئی۔۔۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نےسندھ آئی ٹی کمپنی بنانے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں کیڈٹ کالج ککڑ دادو کو پاکستان نیوی کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے کارونجھر کے پہاڑی سلسلے کو محفوظ ورثہ قرار دیتے ہوئے محکمہ ثقافت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدات دی۔ اجلاس نے منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر چودہ سال قید ، منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر سات سال قید جبکہ منشیات رکھنے پر ایک سے سات سال قید کی منظوری دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اساتذہ کی خدمات صوبہ سندھ کو منتقل کردی گئی ہیں۔صوبائی حکومت نے ان اساتذہ کا وظیفہ پچیس ہزار سے بڑھا کر سینتیس ہزار روپے کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسلام کوٹ میں آر او پلانٹ کو بحالی کے لئے تینتالیس کروڑ، اکتالیس لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔ سندھ کابینہ نے ڈیننگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کراچی کے چارٹر کی منظوری دی ۔ سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری-ہیبلیٹیشن کو محکمہ صحت سے واپس لے کر ڈپارٹمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلٹیز کو دینے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے جسٹس (ر) شاہنواز طارق کی محتسب تحفظ نسواں کے عہدے پر مزید چار سال کے لئے تقرری کردی۔سندھ کابینہ نے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔۔۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔۔۔سندھ کابینہ نے یکم جولائی دوہزارچوبیس سے شروع ہونے والی سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹریپنشن اسکیم دوہزارچوبیس کے نفاذ کی منظوری دے دی ۔۔۔ حکومت بارہ فیصد جبکہ ملازمین دس فیصد کی عارضی شرح کے مطابق اپنا حصہ شامل کریں گے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے