مئی 14, 2025


سندھ اسمبلی میں انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا ء الحسن لنجار نے اسمبلی میں انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے شہدا کے لیے قرارداد پیش کی۔ شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہماری افواج کی قربانیاں آج تک جاری ہیں ۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات میں ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا اگر ہم خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں،، تو وہ افواج پاکستان کی وجہ سے ہے۔ اس قرارداد پر ایوان کی تمام جماعتیں ایک ہیں۔جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نےکہا پاکستان قیامت تک رہنے کے لیے بنا ہے۔ پورا ایوان تمام شہدا اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے