
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے کراچی میں ریلی نکالی گئی ۔
کراچی میں یوم دفا ع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیےتین تلوار کلفٹن پر تحریک جوانان پاکستان وکشمیرکےزیراہتمام پروگرام منعقدہوا۔۔۔شہربھرسے ریلی کی صورت میں آنےوالےشرکاء نےپاکستان زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔۔۔صدر کراچی تحریک جوانان پاکستان نور حسن نوری نےکہاکہ ہمیں قوموں میں بانٹ دیاگیا ہے ،یہ دشمنوں کی سازش ہے۔۔۔انہوں نےکہاکہ آج کے دن میں یہی پیغام دونگا کہ افواج پاکستان اور قوم ایک پیچ پر ہیں۔۔۔دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔۔۔