کراچی میں شہر کے درمیان ایک گھنا جنگل موجود ہے۔ جہاں صرف رنگ برنگے پھول اور ان کی خوشبو، مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت ہی نہیں جابجا تتلیاں بھی اڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ حسین ماحول کی سیر پر لے جارہے ہیں
کراچی کے علاقے دھوارجی میں قائم 62 ایکڑ اراضی پر محیط تقریبا 219 فٹ بلند کڈنی ہل پارک کے نام سے معروف اس پارک کا نام احمد علی پارک بھی ہے۔ جو 60 اور 70 کی دہائی میں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ماسٹر پلینر تھے۔
عدالتی احکامات کے بعد ایم سی نے ناصرف اس پارک کی زمین کو واگزار کرایا ۔ بلکہ اس کی تزین و آرائش کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
پارک میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔ گل مہر، نیم، کیکر، بادام، امرود، چیکو اور کیلے کے درخت اس تفریحی مقام کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔۔
کڈنی ہل پارک میں 14 مختلف ٹریلز موجود ہیں۔ ان ٹریلز کے نام پاکستان کے مشہور تفریحی مقامات اور جھیلوں پر رکھے گئے ہیں۔۔
گھنے جنگل سا تصور دیتے اس پارک میں تتلیاں لہلہاتی ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں۔۔ پرسکون راستے خوشگوار احساس دلاتے ہیں۔۔
بلدیہ عظمی کراچی کے اس منصوبے کے تحت ماہانہ تقریبا 50 لاکھ روپے لاگت کی بجلی بنائی جاسکتی ہے۔
کڈنی ہل پارک کے درمیان میں ایک مسجد بھی موجود ہے۔ پارک میں صبح سے سورج ڈھل جانے تک شہریوں کو داخلے کی اجازت ہے۔