
سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر نظر رکھنے ور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ نے فلڈ مانیٹرنگ اینڈ ایمرجنسی سیل قائم کردیا ۔۔ چوبیس گھنٹے فعال رہنے والے اس سیل میں محکمہ آبپاشی ، این ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں کے نمائندے تعینات کیئے گئے ہیں
سندھ حکومت کی جانب قائم کیئے گئے سیل میں سیلاب سے متعلق ڈیٹا جمع کیا جائے گا ۔۔ ترجمان سندھ حکومت مصطفی بلوچ کے مطابق اس مانیٹرنگ سیل میں گڈو ، سکھر اور کوٹری بیراج سے گزرنے والی سیلابی ریلے کے اعداد و شمار جمع کیئے جا رہے ہیں ۔۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سیل متعلقہ ضلع انتظامیہ سمیت تمام محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے سے بھی رابطے میں ہوگا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیل سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو مدد کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کرے گا اور اس مقصد کے لئے چار ایمرجنسی نمبرز جاری کردئیے گئے ہیں ۔۔
• 021-99222967
• 021-99222758
• 021-99222902
• 021-99222759
مصطفی بلوچ کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سیلابی صورتحال سے با خبر رکھنے کے لئے ہر تین گھنٹے بعد ایک ہینڈ آوٹ جاری کیا جائے گا تاکہ قیاس آرائی پر مبنی معلومات عوام تک نہ پہنچیں ۔۔