اکتوبر 14, 2025


اورنگی ٹاؤن نمبرسات میں دو مبینہ ڈاکووں کو شہریوں نے پکڑ لیا ۔۔۔علاقہ پولیس کےمطابق تین ملزم ایک مکینک کی دکان پر واردات کرنے آئے تووہاں موجود شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو قابو میں کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں دونوں مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہوئے۔ واردات کے دوران دکاندار بھی زخمی ہوا۔ زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ایک زخمی ڈاکو دم توڑ گیا۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے