
کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکے سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ۔۔۔ٹریفک حادثات میں دو افراد کی جان چلی گئی ۔۔۔
نیٹی جیٹی پل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، جن میں عندلپ اور جمعہ خان شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔قصبہ ایم پی آر کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بارہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔۔۔ناظم آباد میں اے او کلینک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ایمبولنس ڈرائیور زخمی ہوا۔ لیاقت آباد نمبردس میں ڈگری کالج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےچودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ماڑی پور روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ۔۔