
قائم مقام گورنر اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا بچوں پر جارحیت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام ۔ کہتے ہیں بچوں کو پُرامن، محفوظ اور باوقار ماحول دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ معصوم بچوں کو جنگی حالات سے بچانا انسانی ہمدردی اور شعور کا تقاضا ہے۔
اویس قادر شاہ کا کہنا تھا فلسطین میں بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ عالمی ادارے فلسطینی بچوں پر ظلم روکنے کے لیے مؤثر اور فوری کردار ادا کریں ۔ کشمیر اور فلسطین کے معصوم بچوں پر ہونے والی جارحیت عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔ اویس قادر شاہ کاکہنا تھا جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حفاظت کے لیے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ سندھ اسمبلی بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے مؤثر قانون سازی کر چکی ہے ۔ کم عمر بچوں سے مشقت روکنے کے لیے سخت قانون سازی کی گئی ہے ۔ محفوظ بچپن ایک روشن، بااعتماد اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے ۔ تعلیم، صحت اور تحفظ ہر بچے کا حق ہے، سندھ اسمبلی اس کاز کے لیے پوری طرح سرگرم ہے ۔ بچوں کے بنیادی حقوق کا دفاع ہم سب کی آئینی اور اخلاقی ذمے داری ہے ۔