مئی 29, 2025


کراچی کورنگی میں لوٹ مار کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی

،شہری نے فائرنگ کرکے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کردیا ،ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت سرفراز کبیر کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور اقبال مارکیٹ سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل ملی ،ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا جس کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی کے تھانہ گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، تیموریہ اور حیدری مقدمات درج تھے، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم کپڑا لے جانے والی وین کو ساتھی کے ہمراہ لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس میں سوار شہری نے اپنے اسلحے سے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا تھا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے