
کراچی کےعلاقہ بلدیہ گلشن مزدورمیں گھرسےگولی لگی ایک شخص کی لاش ملی۔۔۔گلشن حدیدمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرایک شہری زخمی ہوگیا۔۔۔ایس آئی یو اورملیرکینٹ پولیس نےتین مبینہ ڈاکووں کوگرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔۔۔
کراچی کےعلاقےبلدیہ گلشن مزدورمیں گھرسےتین روزپرانی گولی لگی ایک شخص کی لاش ملی پولیس نےلاش کوتحویل میں لےکرجناح اسپتال منتقل کیا۔۔۔پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت فداحسین کےنام سےہوئی ۔۔۔دوسری جانب گلشن حدیدفیزتھری میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری اویس زخمی ہوا۔۔۔جسے طبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔ملیرکینٹ راشدی گوٹھ میں پولیس نےکارروائی کرکےدودھ کی دکان پرڈکیتی کرنےوالےدومبینہ ڈاکووں کوگرفتارکرلیا ۔۔۔اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے سہراب گوٹھ پل کےقریب کارروائی کےدوران ایک مبینہ ڈاکوکوگرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔۔۔