
کراچی ۔۔۔حادثےکےبعدمشتعل افرادنےٹینکرکوآگ لگادی،پولیس نےموقع سےفرارہونے والےٹینکرڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔۔۔
کراچی میں کورنگی صنعتی ایریامیں آئل ٹینکرکی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارشہری زخمی ہوگیا۔۔۔حادثےکےبعدٹینکرڈرائیورموقع سےفرارہوگیاجبکہ مشتعل شہریوں نےٹینکرکوآگ لگادی۔۔۔۔اطلاع ملنےپرپولیس موقع پہنچی اورفائربریگیڈکی ایک گاڑی طلب کرکےٹینکرمیں لگنےوالی آگ پرقابوپایاگیاپولیس کےمطابق ٹریفک حادثےمیں زخمی شہری ریاض کی حالت خطرےسےباہرہےجبکہ فرارہونےوالےڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیاہے۔۔۔