
کراچی مسرور بیس پر حملے کی سازش ناکام۔بلوچستان کے علاقے اوتھل سے سیکیورٹی اداروں نے مرکزی مبینہ دہشت گرد اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کا مسرور ائیربیس میں داخل ہونےکامنصوبہ تھا۔گرفتاراہم مبینہ دہشت گردکی موجودگی کی نشاندہی خفیہ کیمروں کے ذریعے ہوئی۔گرفتارملزموں نے بیس کے اطراف کی ریکی کااعتراف کیا ہے۔ذرائع کےمطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے کٹر، کمیونیکیشن ڈیوائس سمیت دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ مبینہ دہشت گردکراچی میں چینی انجینئر پر حملے کا مرکزی ملزم ہے۔ پانچ نومبر دوہزار چوبیس کو سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈنےغیرملکیوں پرحملہ کیاتھا۔ حملےمیں دوچینی انجنئیرزخمی ہوئےتھے۔