
کراچی ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی لائنوں کے رساؤ کو ختم کرنے کے جاری کام کا جائز لیا دورے کے دوران چیف انجینئر ظفر پلیجو سمیت دیگر حکام انکے ہمراہ تھے ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ کی ہدایت پر مرمتی کام کیا جارہا ہے کیونکہ میئر کراچی نے واضح کہا ہے کہ ماہ رمضان اور موسم گرما سے قبل تمام رساؤ کا خاتمہ کیا جائے انہون نے کہا رساؤ ختم ہونے سے لیاری صدر اولڈ سٹی ایریا کلفٹن چنیسر ٹاؤن جناح ٹاؤن ناظم آباد نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی سمیت شہر بھر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی انکا کہنا تھا کہ اولڈ سبزی منڈی پر 48 انچ ڈایا لائن میں تین لیکیجز تھے
جن پر تیزی سے کام جاری ہے اس کے علاؤہ الاظہر گارڈن کراچی
یونیورسٹی کے اندر اور کرن ہسپتال سمیت 12 مختلف پوائنٹس پر رساؤ کا کام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہماری پوری کوشش ہے کہ مرمتی کام مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے جبکہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری ہے تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے اور کام کی نگرانی کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے
انہوں نے کہا کام کرنے کا مقصد ماہ رمضان کے دوران شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں ہے۔