
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کوقتل کردیاگیا ۔۔۔ شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔۔۔ رواں برس دوران لوٹ مار قتل ہونےافرادکی تعداد نوہوگئی۔۔۔
کراچی میں کورنگی زمان ٹاون میں چنیوٹ اسپتال کےقریب ڈاکوں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا ۔۔۔علاقہ مکینوں نےایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ تشدد کانشانہ بنایا۔۔۔پولیس حکام کےمطابق کورنگی میں ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔۔۔مقتول کی شناخت سعد اللہ ملک کے نام سے ہوئی ۔۔۔علاقہ پولیس کےمطابق تین ڈاکؤوں نے گلی میں بیٹھے نوجوانوں سے واردات کرکے فرار ہونےکی کوشش کی۔۔۔مقتول ڈاکؤوں کے پیچھے بھاگا اور ایک ملزم کو بائیک سے نیچے گراکرمزاحمت کی ۔۔۔پکڑے جانےوالےڈاکو کے قبضے سےتیس بور پستول برآمد ہوا۔۔۔ملزم کےساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔۔۔ رواں برس دوران لوٹ مار شہرمیں قتل ہونےافرادکی تعداد نوہوگئی ہے۔۔۔