مارچ 12, 2025

ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کی وکلاء کے احتجاج پر اہم بیان

جاری احتجاج انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے جس کے باعث ہزاروں کے تعداد میں لوگ اپنی منزل پر نہیں پہنچ پارہے، ایس ایس پی فرخ لنجارنے کہا ہےکہ

وکیل سے زائد آئین کو کوں سمجھے گا احتجاج ویسے ہی ہے جیسے میرے آفیس میں آکر توڑ پہوڑ سمیت گالم گلوچ کی،

کبھی ایسی ایف آئی آر پر ایسا عمل نہیں ہوا مگر وکیل اپنے اپکو قانوں سے بالاتر سمجھ رہے ہے،

وکلاء کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے ان کا یہی کہنا ہے مگر قانوں سب کے لیے برابر ہے،

ہم نے ابھی تک کچھ نہیں کیا ہمارے اوپر الزامات لگائے جارہے ہے اگر ہم احتجاج ختم کروانے کے لیے ایکشن لینگے تو وہ پہر مزید الزامات لگائینگے،

پولیس کی جانب سے اگر غلط ہوا ہے تو وہ کورٹ میں جائے مگر افسوس ان لوگوں نے احتجاج کا رستہ اختیار کیا،

وکلاء کے 15 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہے پوری سیاست اس میٹر پر کی جا رہی ہے اس پر میں کہونگا اگر کسی نے غلط قدم اٹھایا ہے تو اس کو غلط کہنا چاہیے ایسا نہ ہو وہ وکیل ہے تو اس کو سپورٹ کریں ، ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کا مزید کہنا ہےکہ

اگر مجھے وکلاء کے مطالبات پر ہٹایا گیا تو آئے روز ایسے واقعات رونماع ہونگے ایسے عمل سے ریاست کی رٹ کمزور ہوگی مجھے جانے پر کوئی اعتراض نہیں،

ایسے مطالبات منظور ہونے کے بعد آئے روز لوگ روڈ پر ہونگے پہر ادارے اپنا کام نہیں کرپائینگے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے