فروری 14, 2025


بیجنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں حکومت سندھ کے وفد نے چینی کمپنی نو رِنکو کے حکام سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا باہمی تعاون سے مستقبل میں متعدد مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے دروازے کھلیں گے۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بھی چینی کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں الیکٹرک بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دے دی

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، بیجنگ میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔ ملاقاتوں میں کراچی سرکلر ریلوے، تھر کول انرجی، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک ٹیکسیوں اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہماری ملاقات ایک نیا دور شروع کرنے کا اعادہ ہے ۔ یہ منصوبے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے ترقیاتی منصوبوں کی روشنی میں نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں گے ۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات کی ۔ چینی کمپنی کے نمائندوں نے شرجیل میمن کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی تاکہ منصوبے کی معاشی اور تکنیکی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے