جنوری 20, 2025


کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے انیس میں سے سترہ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نمائش چورنگی سے گرفتار انیس ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے وکیل نے موقف اپنایا ملزموں کی فائرنگ اور پتھراو سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ عدالت نے کہا ملزموں کے کم عمر ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس موقع پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے سترہ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ دو کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزموں کو فی کس پچاس ہزار ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے