فروری 5, 2025


۔برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد تک مستحکم کردیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہے۔ مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کو 5 سے 7فیصد تک مستحکم کردیں گے۔
(پرائسز کا جو لیول ہے اس کو ایک مناسب لیول کے اوپر رکھنا ا جس کے نتیجے میں تاکہ انفلیشن کے اوپر انسسری پریشر نہ آئے تو یہ اگر ہم کلیکٹولی اس پہ ایفرٹ کریں گے اور اس میڈیم ٹرم ٹارگٹ جو کہ فائو ٹو سیون پرسنٹ کا اس کو اگر اچیو کر لیتے ہیں اور اس میں اسٹیبلائز کر لیتے ہیں تو پھر باقی چیزیں خود خود ٹھیک ہونا چاہیے

ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ قرضوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔ جاری مالی سال میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔

(اس وقت بہت اچھا پرفارم کر رہی ہیں ہمارے پاس ایوریج تین بلین ڈالر کے رمٹنسز ا رہے ہیں اور اسی کی وجہ سے جو ہے وہ ہمارا جو ہے وہ کرنٹ اکاؤنٹ کافی اچھی کنڈیشن میں اس وقت اور اس سال کا ہمارا ٹارگٹ یہ ہے اور جو ہماری اسیسمنٹ کے انشاءاللہ 35 بلین ڈالر تو منیمم ہمارے ریمٹنسز ہوں گے اس سے تھوڑے اوپر بھی جا سکتے ہیں
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا خطے میں سب سے بلند شرح سود پاکستان میں ہے۔ چھوٹے اور درمیانی کاروبار کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے