جنوری 22, 2025


کراچی شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصول کرنے کا معاملہ ۔ ڈی ایس پی ،سی پیک راجہ فرخ یونس اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس راجہ عمر خطاب کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔واردات میں استعمال پولیس موبائلیں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک اور سی ٹی ڈی کی تھی

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ،سی پیک راجہ فرخ یونس اورڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس راجہ عمر خطاب کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تحقیقات میں واقعے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا . اطلاعات کے مطابق 25 دسمبر کو کراچی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان کی جانب سے نارتھ کراچی کے رہائشی ارسلان سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات کی اور اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کرائے ۔ذرائع کے مطابق ایک پولیس موبائل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک اور دوسری سی ٹی ڈی کی تھی . واقعہ کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا جس کی تفتیش اینٹی وائلینٹ کرائم سیل کررہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے