جنوری 20, 2025


حکومت سندھ کا واضح پیغام۔ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے ایف آئی آرز کٹوائی جائیں گی۔ کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ ہوا۔ ارکان نے اپنی سفارشات کےساتھ اخراجات میں کمی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔سرکاری گاڑیوں کے استعمال، پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کنٹرول کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ارکان نے نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور حاصل ہونے والے فنڈز کو ترجیحی منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجاویز بھی دیں۔ شرجیل میمن نے کہا سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام اور پیٹرول کے بڑھتے اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بے کار گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے