جنوری 20, 2025

شاہ فیصل کالونی میں 8 سالہ حذیفہ کے گٹر میں گرنے کے افسوسناک واقعے پر جماعت اسلامی کے رہنما اور ایم پی اے فاروق فرحان نے متاثرہ خاندان کے گھر جا کر تعزیت کی۔
فاروق فرحان نے کراچی میں بنیادی سہولتوں کی ناقص صورتحال پر شدید تنقید کی اور میئر کراچی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

شاہ فیصل کالونی میں پیش آنے والے درد ناک واقعے پر جماعت اسلامی کے رہنما فاروق فرحان نے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں بچوں کا گٹر میں گرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کا پانچواں بڑا شہر ہے، جہاں ٹیکس کی شرح دیگر شہروں سے زیادہ ہے، لیکن بنیادی سہولتیں ناپید ہیں۔فاروق فرحان نے کہا کہ یوسی چیئرمین کے پاس کوئی اختیار نہیں، اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے جیسے معاملات کی تمام تر ذمہ داری میئر کراچی پر عائد ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی نے اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے میئر کراچی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے