جنوری 20, 2025

محکمہ تعلیم سندھ کا نجی اسکولز کے طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے سرکیولر جاری کردیا۔

سرکیولر کے تحت اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔

والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک کی وصول کرنے کی ہدایت

پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور وہ طلبہ جو نویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔

سرکیولر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبہ کو جاری کیے جائیں۔

جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے