جنوری 20, 2025

اجلاس میں زیر التواء کیسز اور ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ

عوام کی سہولت کے لیے ضلع ملیر میں بھی صوبائی محتسب دفتر کے قیام پر رائے طلب

24 صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت مشیران و کراچی کے ریجنل ڈائریکٹرز کے علیحدہ علیدہ اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس میں زیر التواء کیسز اور ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی سہولت کے لیے ضلع ملیر میں بھی صوبائی محتسب دفتر کے قیام پر رائے طلب کی گئی۔ اجلاس کی روشنی میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ عوامی مفاد عامہ سے متعلق شکایت کنندہ کی جانب سے شکایت واپس لینے یا غیر حاضری کے باوجود کیس جاری رکھے جائیں جبکہ 2024 سے قبل کی تمام زیر التواء شکایات کی تحقیقات فوری مکمل جائیں. صوبائی محتسب سندھ نے تمام سرکاری محکموں میں تاحال فوکل پرسنز نامزد نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے ریٹائرمنٹ، پینشن کے کیسز اور فوتی کوٹہ سے متعلق تمام شکایات کو عدالتی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں فوری نمٹانے کی ہدایت دی۔ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ کا دفتر انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے لہذا عوام جو محتسب دفتر سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مشیران اور ریجنل ڈائریکٹرز کو صوبائی محتسب سندھ کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق تجاویز بھی فوری جمع کروانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے