فروری 14, 2025

امریکی مشن کے وفد کی اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سے ملاقات خواتین اراکین سندھ اسمبلی کے تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق۔

کراچی امریکی مشن برائے پاکستان کے وفد نے جمعے کو جیرڈ ہینسن (چیف پولیٹیکل یونٹ) اور مائیکل چیڈوک (پبلک افیئرز آفیسر) کی قیادت میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے سندھ اسمبلی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں صالح شاہ اور فریال نجیب بھی شامل تھیں۔امریکی مشن کے وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ماقات کے دوران خواتین اراکین اسمبلی (ایم پی ایز) کو بااختیار بنانے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کو اپنی پارٹی کے منشور کا اہم حصہ قرار دیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا یہ میری پارٹی کا منشور ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور ہر ایک کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے، چاہے وہ کسی بھی صنف یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کے سندھ اسمبلی واحد صوبائی اسمبلی ہے جہاں پر ریکارڈ قانونسازی ہوئی ہے اور ایوان میں حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے اراکین کو بھی عوام کے مسائل پر بات کرنے کے لئے وقت دیا جاتا ہے اور ہر جماعت کو اپنا موقف پیش کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کے وہ بطور کسٹوڈین آف ہاؤس ایوان میں موجود حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کو برابری کے بنیاد پر دیکھتے ہیں اور تمام جماعتوں کو قانونسازی کے لئے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں کی گئی قانونسازی،صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر شعبوں اور باھمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ایکسچینج پروگرام پہ بات چیت سمیت صوبے میں نوجوانوں کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔امریکی مشن کے وفد نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے ترقی پسند سوچ اور اقدامات کو سراہا۔اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے وفد کو سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے