سندھ حکومت کا کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ۔ کچے کے علاقوں میں چونتیس ہزار ہیکٹر پر جنگلات لگانے کی منظوری۔ وزیراعلی سندھ کی رواں ماہ این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کا معامدہ کرنے کی ہدایت ۔ ماربل سٹی منصوبہ بھی ہر صورت فائنل کرکے شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ ہوا۔ روڈ جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا۔ اس طرح پورٹ کی ہیوی ٹریفک کو موٹروے تک راستہ مل جائے گا۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کویت کی کمپنی این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے پی پی پی یونٹ کو ایم او یو کے بعد رواں ماہ ٹیکنالوجی پارک کا معاہدہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا چاہتا ہوں محکمہ جنگلات پی پی پی موڈ پر ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات قائم کرے۔ طے پایا کہ مٹیاری اور جامشورو کے کچے کے علاقہ پر جنگلات لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں چونتیس ہزار ہیکٹر سےزائد پر جنگلات قائم کئے جائیں گے۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے منصوبہ کی منظوری دے دی۔وزیراعلی سندھ نے اٹھاسی ہزار ہیکٹر کے زائد رقبے پرجنگلات کی بحالی کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماربل سٹی منصوبہ کی تکمیل میں کافی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔کہا اس منصوبہ کو ہر صورت فائنل کرکے شروع کریں۔