نومبر 5, 2024


کراچی میں ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ، سائٹ ایریا میں تیز رفتار مسافر بس نے کئی موٹر سائیکلوں اور راہگیروں کو روند ڈالا، حادثے میں دو افراد کی جان گئی ، خواتین سمیت نوافراد زخمی ہوگئے، حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور بھاگ نکلا،

کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثہ
تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکلوں اور راہ گیروں کو کچل دیا
حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہو گئے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آ رہی تھی
بریک فیل ہونے پر اس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا کی سڑکوں کی حالت بھی
انتہائی خراب ہے، جس کے باعث اس طرح کے حادثات آئے روز
پیش آتے رہتے ہیں

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا
جبکہ خواتین سمیت زخمی ہونے والے 9 افراد کو طبی امداد کے
لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے