
سمندری طوفان اسنیٰ کے اثرات تو ختم ہوگئے لیکن محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔کراچی سمیت اندرون سندھ میں پھر 3 اور 4 ستمبر کو تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 2ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ ایک مغربی لہر2ستمبر کی شام کو ملک کے ،غربی حصوں پر اثرا نداز ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر 3 اور 4 ستمبر کو تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، جیکب آباد، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
سمندری طوفان اسنیٰ،محکمہ موسمیات نے دسواں الرٹ جاری کر دیا سمندری طوفان اسنیٰ عمان کے ساحل پر پہنچنے سے قبل ہی کمزور پڑ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے500کلومیٹر دور جا پہنچا۔ سمندری طوفان گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ۔ ڈیپ ڈپریشن عمان کے مصیرہ آئی لینڈ سے320کلومیٹر،مسقط سے340کلو میٹر اور گوادر کے جنوب سے370کلومیٹر دور ہے۔