دسمبر 14, 2024


گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے ہمیں آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں ۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے، لیکن مشکلات پیدا کس نے کی؟

گورنر ہاوس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے روز گار سہولت پروگرام کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا روزگار دلانے کی انفرادی کوششیں مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے ۔ نوجوانوں کو صحیح سمت اور راستہ دکھانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگریاں ہیں اور وہ روزگار کے لیے ترس رہے ہیں ۔ مرکزی مسلم لیگ کے جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں ۔ مستقل حل یکساں اور معیاری تعلیم رائج کرنا ہے ۔ نوجوانوں کو صحیح سمت اور راستہ دکھانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے