دسمبر 14, 2024


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آدھے سےزیادہ سندھ ڈوب گیا تھا ۔ صوبے میں دنیا کے سب سے بڑے ہاوسنگ منصوبہ کا دعویٰ کردیا ۔ اس ہاوسنگ منصوبہ کی آبادی دنیا کے کئی ممالک کی آبادی سے زیادہ ہیں ۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔
بچوں نے ڈرم بجائے اور ٹیبلوز پیش کئے ۔

خصوصی بچوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی بچوں کی پرفارمنس دیکھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان ہوا ۔ آدھے سے زیادہ صوبہ سیلاب سے متاثر اور بیس فیصد آبادی بے گھر ہوگئی تھی ۔


(ہم نے وہ گھر بنائے ہیں کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکیں ریزیلینٹ رہیں اپنی جگہ کھڑے رہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں دنیا کے سب سے بڑے ہاوسنگ منصوبہ کا دعویٰ کردیا۔ کہا ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد لوگوں کو گھر فراہم کئے جائیں گے ۔ اس سے قبل نیپال میں آٹھ ہزار لوگوں کے لیے منصوبہ شروع ہوا تھا،، جس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

(دنیا کاجو ریکارڈ ہے اس وقت تک سب سے زیادہ 8 لاکھ اور کچھ ہزار گھر تھے جو دنیا کا نیپال کا زلزلہ آیا تھا اس کے بعد بنائے گئے تھے وہ ہم کراس کرچکے ہیں ہمارا یہ پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا ہاوسنگ پروجیکٹ ہوگیا ہے

اُن کا کہنا تھا ان گھروں میں رہنے والے سب سے زیادہ بچے ہوں گے ۔ بچوں کو بہتر مستقبل دینے کےلیے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے